اسلام آباد ( نمائند ہ نو ائے وقت ) چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر قیوم نے دورے کا آغاز ایم بی ایس کاریڈور سے کیا اور این ایچ اے اسٹیشن کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے اسٹیشن پر لائٹس کی تنصیب, بجلی کے پنکھے لگانے, سیفٹی گرل اور ٹائلٹس بلاکس کے باقی ماندہ کام جیسے امور پر کام کی رفتار سے متعلق سوالات کیے جس پر انہیں بتایا گیا کہ پیکج-1 پر کام کی رفتار تیز کی جا رہی ہیاور بقایا کام اسی ماہ مکمل کرلیا جائے گا? چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے میٹرو بس منصوبے کے پیکج-2 پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے بعد مٹیریل حاصل کرکے سائٹ پر پہنچا دیا گیا ہے اور کام میں تیزی لائی جارہی ہے- چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گلاس ورک کی تنصیب, علی ٹرسٹ اورھیڈ پل اور رہ جانے والے مقامات پر جنگلا لگانے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی- انہوں نے کہا کہ 25 اگست تک کام میں واضح تیزی نظر آنی چاہئیے جبکہ اسی ماہ کے آخر تک کام مکمل کرلیا جائے- انہوں نے کہا کہ وہ 25 اگست کو منصوبے کا دوبارہ دورہ کریں گے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے مین پاور میں اضافہ کیا جائے-انہوں نے پیکج-3 پر جھاڑیوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پیکیج-4 پر بھی کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن (ر) سکندر قیوم کا میٹروبس منصوبے پر کام کامعائنہ
Aug 20, 2020