کراچی میں زلزلے جھٹکے، شدت 3 اعشاریہ 0 ریکارڈ 

Aug 20, 2020

کراچی (نیوزرپورٹر)شہر کے گردونواح میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی میں زلزلے کے جھٹکے 5 بج کر 16 منٹ پر ریکارڈکئے گئے ۔زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔ ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3اعشاریہ0 ریکارڈکی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز 25.31ڈگری شمال میں طول بلد اور67.23ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا۔ اس کی زیرزمین گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ  شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں۔شہر کے علاقے  ملیر،لانڈھی کورنگی میں عوام نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔

مزیدخبریں