افریقی یونین کی جانب سے مالی کی رکنیت عارضی طور پر معطل کردی۔افریقی یونین کی امن و سلامتی کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالی میں بغاوت کے نتیجے میں افریقی یونین نے مالی کے اندر آئین کے تحت نظم کی بحالی تک اس کی رکنیت معطل کردی ہے اور مالی کے صدر سمیت اعلی عہد یداروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر اور افریقی یونین کے موجودہ سربراہ ماتامیلا رامافوسا نے اعلان کیا کہ افریقی یونین مالی سے ہنگامی طور پر عوامی حکومت کی بحالی اورافواج کی اپنے بیرکوں میں واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے تمام افریقی رہنماﺅں اور عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ مالی کی افواج کی مذمت کریں ، ان کے غیرآئینی مطالبات تسلیم نہ کریں اورمالی میں جمہوریت کی بحالی میں مدد دیں۔