پی سی بی کے بعد عمراکمل نے بھی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کر دی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے بعد عمراکمل نے بھی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کر دی۔ بلے باز عمر اکمل نے ڈیڑھ سالہ پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے، بلے بازکے وکیل خواجہ عمیض کاکہنا ہے کہ بلے باز کوانصاف فراہم نہیں کیا گیا، عمر اکمل کی ڈیڑھ سالہ پابندی کو ختم کیا جائے،اس سلسلے میں بلے باز کواپنا موقف بیان کرنے کا موقع بھی دیا جائے، پی سی بی نے پہلے ہی کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں عمر اکمل کی سزا میں کمی کےخلاف اپیل کر رکھی ہے۔ ڈسپلنری پینل نے عمراکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی تھی ،ایڈجیوڈیکٹر نے تین سالہ پابندی کو کم کرکے ڈیڑھ سال کردیا تھا، عمراکمل کو دو مختلف موقعوں پر فکسنگ کی آفر ہوئی تھی، عمراکمل نے دونوں مرتبہ میچ فکسنگ کی پیشکش بارے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن