حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کے کھولے جانے کے بعد سرکاری محکموں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئی ہیں

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت کی جانب سے سرکاری محکموں کے کھولے جانے کے بعد سرکاری محکموں میں ایس او پیز  کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئی ہیں زیادہ تر دفاتر میں ملازمین کی طرف سے نہ ماسک کا استعمال کیا جارہا ہے نہ ہی ایک دوسرے سے فاصلے پر بیٹھا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان سرکاری محکموں میں کرونا کے پھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے کرونا کی صورتحال میں کمی کے بعد ایس او پیز  کے تحت تمام سرکاری محکموں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن محکموں کے اندر ایس او پی پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے نہ ہی اعلی افسران کی طرف سے کوئی چیکنگ کا انتظام ہے ۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ بلدیات، محکمہ تعلیم، محکمہ فوڈ، ایچ بلاک سول سیکرٹریٹ ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کا سروے کیا گیا ہے لیکن متعد ددفاتر میں نہ تو ہاتھوں کی صفائی کا کوئی انتظام پایا گیا جبکہ ، باتھ روم میں صابن نہیں تھے اور دفاتر میں ملازمین فاصلے پر بھی بیٹھے نہیں تھے ۔ اس پر بعض ملازمین نے کہا کہ افسران کے دفاتر کے باہر ہر چیز موجود ہے وہاں پر کرونا سے احتیاط نظر آجائے گی لیکن عام دفاتر میں اعلی افسران نے کوئی انتظامات کر کے نہیں دئیے ہیں ۔ جبکہ دفاتر میں 40 سے 50 فیصد ملازمین بغیر ماسک کے کام کر رہے تھے۔ جبکہ واضح رہے کہ اعلی افسران اپنے دفاتر میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروا سک رہے ہیں وہ صوبے کی عوام سے کیا عمل درآمد کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن