امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے جوبائیڈن کو افغانستان پر طالبان کے قبضے سے متعلق آگاہ کیاتھا۔8 جولائی کو جو بائیڈن نے کہا تھا طالبان کا افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کا کوئی امکان نہیں، امریکی صدر نے افغانستان میں افراتفری پیدا ہونے کے امکان کو بھی مسترد کیا تھا۔جریدے کے مطابق طالبان کے کابل پر قبضے سے ایک ماہ پہلے 13 جولائی کو ایک درجن کے قریب سفارت کاروں نے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو میمو لکھا۔میمو میں تجویز کیا گیا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ کو طالبان کے خلاف سخت رد عمل دینا چاہیے۔ سفارت کاروں نے میمو میں بتایا کہ طالبان افغان علاقوں پر تیزی سے قابض ہو رہے ہیں۔امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ سفارتکاروں نے میمو میں افغانستان سے امریکیوں کے فوری انخلا کی تجویز بھی دی تھی۔