وزیراعظم عمران خان آج احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے دائرۂ کار کو بڑھانے کا اعلان کریں گے.
آج وزیراعظم عمران خان ملتان، گوجرانوالہ اور لاہور کیلیئے 4 نئے کھانا بردار ٹرکوں کا افتتاح بھی کریں گے.
سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے .
"کوئی بھوکا نہ سوئے" پروگرام کے تحت فی الوقت 5شہروں میں کھانا بردار ٹرکوں کے ذریعے کھانا تقسیم کیا جاتاہے.کل ملا کر اب 7شہروں میں 16 ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہوگی۔