پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اردن کے مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، ڈائریکٹر فضائی آپریشنز اور کمانڈر اردن بحریہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے علاقائی و سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور میزبان حکام نے خطے میں بحری امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔اس کے علاوہ کنگ عبداللہ اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر کے دورے کے دوران نیول چیف نے اردن کے اسپیشل فورسز کی جانب سے انسداد دہشتگردی مشق کا بھی مشاہدہ کیا۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اردن کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔