وزیراعظم کا احساس کوئی بھوکا نہ سوئے اقدام کے دائرۂ کار کو بڑھانے کا اعلان کر دیا۔سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی اور مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال وزیراعظم کو بریفنگ دی۔کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت فی الوقت 5شہروں میں کھانا تقسیم کیا جاتاہے۔کل ملا کر اب 7شہروں میں 16 ٹرکوں کے ذریعے کھانے کی تقسیم ہوگی۔اکتوبر سے 29 شہروں میں 40 ٹرکوں کے ذریعے پروگرام کا دائرۂ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔روزانہ 40 ہزار افراد اور سالانہ 14لاکھ 60 ہزار افراد کو کھانا پہنچایا جائے گا۔اب تک 5 شہروں میں 8 لاکھ 31 ہزار سے زائد مزدوروں کو کھانا پہنچایا جا چکاہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ میں کھانے کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرنا ،ناہ گاہ کے نظام پر رکھی جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب عوام کو دی جانےو الے چیزوں کے معیار کو چیک کیا جائے،پناہ گاہ کے نظام پر نظر رکھی جائے ۔