تحریک انصاف کے اکابرین عمران خان کو نادان دوستوں سے دور رکھیں: منظور قاد ربھنڈر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنیئرقانون دان منظور قاد بھنڈر ایڈووکیٹ۔ سردار سرفراز احمد ایڈووکیٹ۔ شیخ محمد عرفان ایڈووکیٹ۔ حافظ جمیل ناصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اکابرین اور لیڈر شپ کو چاہیے کہ عمران خان کو ان احمق اور نادان دوستوں سے دور رکھیں۔ یہ لوگ جو زہر اگل رہے ہیں اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کر رہے ہیں اس سے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں ہو رہی بلکہ عمران خان کو اور عوام کو شدید نقصان پہنچ رہاہے۔ یہ لوگ سازش کر رہے ہیں اور عوام کو اقتدار سے دور رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام 75 سال سے حقوق سے محروم رہے ہیں۔ اب کوئی امید لگی ہے۔ عمران خان کی شکل میں کہ شا ید پا کستان اور عوام کی بہتری ہو مگر عمران خان بھی خود حالات کو سمجھیں۔ بلا وجہ اپنے لیئے مشکلات  پیدا نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن