گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) میر جماعت رضائے مصطفٰے پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں حالیہ بارشوں میں سیلاب کیوجہ سے کئی افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومین کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کئی بے گھر ہونے والے افراد کی اپنے گھروں میں بخیر و عافیت واپسی کے لیے بھی دعا کی۔صاحبزادہ محمد داؤد رضوی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مصائب و مشکلات میں ہمیں استغفار اور درود کثرت کے ساتھ پڑھ کر امت مسلمہ کی بہتری اور بھلائی کیلئے دعائیں مانگی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کرنے والے عناصر کا سختی سے محاسبہ کرنا چاہیئے کیونکہ حادثات میں ایک وجہ یہ بھی بنتی ہے۔اجتماع جمعہ میں گزشتہ روز ملتان موٹروے حادثہ میں جاںبحق ہونے والے مرد و خواتین کے لئے بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔