تیل سستاہونے کے ثمرات عوام تک نہ پہنچانا عوام دشمنی کا ثبوت ہے:چوہدری مشتاق

Aug 20, 2022

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما وسابق ناظم چوہدری مشتاق احمد زیلدار نے کہا ہے ڈالر کے زوال کی صورت میں ملنے والے فائدے کے باوجود پاکستانی عوام کو موجودہ بے حس حکمرانوں کی طرف سے کوئی ریلیف حاصل نہیں ہوا، ڈالر سستا ہونے سے ملک پر عائد قرضے سود اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر آنے والے اخراجات کم ہو ئے اور دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل مزید سستا ہو گیا ہے مگر اسکے ثمرات پاکستانی عوام کو منتقل نہیں کئے گئے جو موجودہ نااہل حکمرانوں کی عوام دشمنی کا کھلا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار مشتاق زیلدار نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں