عشق رسول ؐمیں سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کی معراج ہے: اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ عشق رسول ؐمیں سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کی معراج ہے۔ختم نبوت کا تحفظ اور توہین رسالت کو روکنا عین اسلام اور ایمانی فرض ہے۔غازیان ملت نے ہمیشہ ناموس رسالت کا تحفظ کیا ہے،گستاخ رسول سلمان رشدی پرواز کرنیوالا لبنانی نوجوان عبدالہادی عالم اسلام کا ہیرو اور وقت کا غازی علم دین ہے،تعظیم رسول ہی ایمان کی جان ہے۔مغرب شاتمین رسول کی پناہ گاہ ہے،جہاں توہین رسالت کرنیوالوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے،سلمان رشدی کو عالمی برادری سزا دیتی تو دوبارہ کسی کو گستاخی کی جرات نہ ہوتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشق رسول کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد رفیق،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی،حاجی غلام فرید کیلانی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن