قصور (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ لائیو سٹاک کی عدم توجہ کے باعث لمپی سکن بیماری سے درجنوں جانور موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔ کاشت کار اپنا گھریلو قیمتی سامان فروخت کر کے جانوروں کے علاج کے نام پر لٹنے لگے افسر شاہی چاپلوسی اور سازشوں میں مصروف کاشت کاروں کے سہانے خواب تاریک ہونے لگے گاؤں کے خالی کھیتوں میں مردہ جانوروں کے کثیر تعداد میں لاشے، کتے، کوے اور گدھ نوچ رہے ہیں جن کو دیکھنا کاشت کاروں کو بہت مشکل ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما ملک خادم حسین قصوری،انجمن آرائیاں کے صدر حاجی اعظم اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جبکہ شعبہ زراعت میں گھریلو جانور ریڑھ کے ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بد قسمتی سے گذشتہ کئی سالوں سے حکومت نے اس شعبہ کو نظر انداز کر رکھا ہے۔
لمپی سکن بیماری سے درجنوں جانور ہلاک ہورہے ہیں:ملک خادم حسین
Aug 20, 2022