مشکل فیصلے کرنے میں عوام نے حکومت کا ساتھ دیا:خرم نواز گنڈا پور

لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کرنے میں عوام نے حکومت کا ساتھ دیا۔ اس کے باوجود عوام پر زندگی آسان ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل کیوں ہورہی ے؟۔ ہر ماہ 4.3فیصد کی شرح سے مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔اس سے عوامی زندگی اور صنعت و حرفت کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات بڑھ جاتی ہیں مگر اسی تجارتی اصول کے تحت جب ڈالرکی قیمت کم ہوتی ہے تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوتیں؟ انہوں نے کہا کہ اکانومی ٹھیک کرنے کیلئے آنے والے حکومتی اتحاد نے اکانومی کا رہا سہا بھٹہ بٹھا دیا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس گواہ ہیں کہ 2016ء میں 33فیصد غریب آبادی تھی۔ آج غریب آبادی کی شرح 38.8فیصد ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...