حکومتی پالیسیوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی:جاوید اقبال 

Aug 20, 2022

بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنماوسی ای او سمائل گروتھ سکول سسٹم جاوید اقبال گادی نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی بیروز گار غربت کے مارے گھر کا کرایہ،بچوں کے تعلیمی اخراجات اور اشیاء خوردونوش خرید پانے سے قاصر ہیں جبکہ حکمران بیرونی قرضے لیکر خود عیاشیاں کررہے ہیں، عمران خان قوم کے حقیقی نجات دھندہ ہیں جو پاکستان کو ترقی یافتہ و خوشحال بنائیں گے، اپنے ایک بیان میں جاوید اقبال گادی نے کہا کہ عمران خان کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے جلسے نے لوٹ مار ایسوسی ایشن کی سیاست کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دیا۔

مزیدخبریں