گوجرانوالہ+گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی) چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹےم پر 30 افراد کا حملہ ،کپڑے پھاڑدیے موبائل فون اور نقدی چھین لی گاڑی کو کافی نقصان پہنچایا شیشے توڑ دیے سات بچے بھی چھڑالیے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا 9ملزمان کو پولیس نے پکڑ کر حوالات میں بند کروادیا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سب انچارج نورین عبداللہ نے ٹےم کے ہمراہ جی ٹی روڈ پر کوٹ شاہاں پھاٹک ، ڈی سی کالونی گیٹ کے قرےب کلفی ریڑھی ،پنکچرز ،فرنیچر شاپ ہوٹلز وغیرہ و دیگر مقامات پر کم سن لڑکوں کو مزدوری کرتے ہوئے تحوےل مےں لے لےا تو موجود30سے زائد دکانداروں و راہگیروں نے سرکاری ٹےم پر حملہ کرکے اہلکاروں کے کپڑے پھاڑدئے،انہےںہراساں کیا اور تحویل میںلئے7 بچوں کو بھی چھڑالےا انہوں نے گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور اےک ہلکار سے چھ ہزار روپے اور موبائل فون بھی چھین لئے۔تھانہ کینٹ پولےس نے ملزموں کے خلاف میں مقدمہ درج کروادیا جبکہ پولیس نے 9ملزموں کو پکڑ کر حوالات بند کردیا جن میں ثنا اللہ ولد صادق ،اسامہ ولد سرور باجوہ ،حنان افضل ولد افضل تارڑ،عامر شہزاد ولد شریف دیندار ،اسد علی ولد افضل ،افضل ولد رشید، طیب ولد نیامت، انصر ولد اقبال ،گجر،نصیر ولد صدیق شامل ہیںجبکہ 21نامعلوم ملزم فرار ہیں۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹےم پر 30 افراد کا حملہ،7بچے چھڑالئے
Aug 20, 2022