گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)رجسٹرار اور جوائنٹ سٹاف کمپنیز سائرہ عمر نے پنجاب چیرٹی کمیشن سے رجسٹرڈ نہ ہونے والے 187 خیراتی اداروں، این جی اوز اور سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے اے سی ایس ہوم کی زیرصدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں 28 اگست 2021 کو جاری مراسلے میں ہدایت جاری کی کہ تمام ایسی تمام این جی اوز و سوسائٹیز جو 31 اگست 2021 تک پنجاب چیرٹی کمیشن میں رجسٹرڈ نہ ہونگےں ان کے آپریشن کو معطل کر دیا جائے گا اور انہیں فنڈز اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تاہم وزارت داخلہ نے خیراتی اداروں، ان این جی اوز اور سوسائٹیز کو پنجاب چیرٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ہونے کے لیے 3 ماہ کی مہلت دی گئی، اس کے باوجود این جی اوز، خیراتی اداروں نے پنجاب چیرٹی کمیشن پورٹل پر رجسٹریشن نہیں کروائی اور ان کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی ہے۔ منسوخ کی گئی این جی اوز و سوسائٹیز میں گوجرانوالہ کی 187 شامل ہیں۔ جاری احکامات کے مطابق اگر کسی فرد، ادارے کو ان منسوخی کے احکامات پر اگر کسی قسم کا اعتراض ہے تو وہ ان آرڈرز کے جاری ہونے سے ایک ماہ کے اندر رجسٹریشن کی بحالی کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں مزید معلومات کیلئے ڈی او انڈسٹریز دفتر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
گوجرانوالہ: 187 خیراتی اداروں، این جی اوز اور سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ
Aug 20, 2022