کامونکی(نمائندہ خصوصی)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی و جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام 63 اجتماعی شادیاں 30 نومبر کو ہوں گی،اس سلسلہ میں مستحق بچیوں کے والدین فارم چشتی ٹریڈرز غلہ منڈی سے حاصل کرسکتے ہیں،فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 ستمبر ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما جماعت اہلسنت پاکستان الحاج امجد علی چشتی نے گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہر سال ماہ ربیع الاول میں مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ابتک 855 مستحق بچیوں کی شادی کراچکے ہیں،اس موقع پر جماعت اہلسنت پاکستان کے رہنما حاجی محمد شفیق خرم بھی موجود تھے۔