چھانگا مانگا(نمائندہ نوائے وقت ) چھانگامانگا منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پولیس اس گھناﺅنے دھندے کو روکنے میں ناکام ہو چکی تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا اوراس کے نواحی علاقوں محمدی پور ، گرداس والا، یونین کونسل موجوکی ،چک نمبر 18میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری ہے نوجوان نسل نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہوکر اپنی صحت کے ساتھ ساتھ جمع پونجی سے بھی محروم ہو رہے ہیں ، چرس ، افیون ، کوکین جیسے نشے کو فروخت کرنےوالے کھلے عام انسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اب تک ان نشوں میں مبتلا ہو کر درجنوں نوجوان زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ تھانہ چھانگا مانگا پولیس منشیات فروشی کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ، آر پی او شیخوپورہ رینج ،ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی چونیاں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔