قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خان کےساتھ ہے:وقاص مان

Aug 20, 2022

بھکھی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما وقاص مان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نئے پاکستان کی تکمیل میں عمران خان کے ساتھ ہے، نئے پاکستان میں سب کا احتساب ہوگااور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائےگا تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائد اعظم ؒکے خوابوں کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کر ے گی وہ وقت ضرور آئے گا جب اس ملک کو کرپشن سمیت تمام درپیش مسائل سے نجات ملے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، وقاص مان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور غریب کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کا جامع پروگرام رکھتی ہے۔

مزیدخبریں