شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے اب خود ہی مگر مچھ کے آنسو بہار ہے ہیں آصف علی زرداری کو اگر مہنگائی میں اضافے کی حکومتی پالیسیوں پر اعتراض ہے تو حکومتی اتحاد سے پیپلز پارٹی فوری الگ ہو جائے تاکہ انکے قول و فعل کا تضاد ختم ہوسکے، نواز شریف کی بزدلی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب مشکل وقت آتا ہے یہ اپنے کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر ملک سے بھاگ جاتے ہیں ، مریم نواز کی شعلہ بیانی نواز لیگ کی گرتی ساکھ کو سہارا نہیں دے سکتی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ نواز شریف کی چوری پکڑی گئی تو بیماری کا بہانہ بناکر راہ فرار اختیار کرلی ، (ن ) لیگ کے درباری ترجمانوں نے جھوٹ بولنے اور منفی پراپیگنڈا کرنے کی تمام حدیں پھلانگ ڈالی ہیں۔