شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اوروزیراعظم کے معاون خصوصی صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہاہے کہ ملک وقوم کے وسیع ترمفاد کی خاطر عمران خان کو حکومت کیساتھ بیٹھ کر میثاق معیشت کیلئے کردارادا کرنیکی ضرورت ہے ہم نے حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود کوئی مراعات نہ لیکر ثابت کردیا ہے کہ ہماری منزل اقتدار نہیں بلکہ ملک کو اس کے اصل نظریہ پر کھڑا کر کے عوام کو ریلیف دینا ہے ملکی مسائل کا حل آج بھی صرف اور صرف نظام مصطفی ہے اس کے بغیر کوئی اور نظام یا ازم ہمارے مسائل کا مستقبل حل نہ ہے فوج پر تنقید ناقابل برداشت ہے کیونکہ فوج نے ملک وقوم کیلئے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جے یو پی ضلع شیخوپورہ کے صدر حاجی طاہر جاوید نقشبندی کی قیادت میںملنے والے وفد سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ڈاکٹر قاری فیاض الحسن جمیل الازہری ،میاں محمداسماعیل نقشبندی ،قاری عابدحسین قادری ،حکیم شیر اسلم قادری سمیت دیگر موجودتھے ۔