قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس،ایرا ملازمین کیلئے دی گئی سفارشات کا جائزہ 

Aug 20, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کہ اجلاس سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت ایرا ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے کمیٹی کی جانب سے میں جاری کی گئی سفارشات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایرا کے سینئر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایرا کے تمام ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے گئے تھے اور ملازمین کو کنٹریکٹ کی میعاد ختم ہونے پر ہی قانون کے مطابق ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ چونکہ ایرا کو این ڈی ایم اے میں زم کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور ملک میں سیلاب کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ہمیں ایرا کے تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہوگی اسلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملازمین کو  انکی ملازمت پر بحال کیا جائے۔ ایرا حکم نے بتایا کہ رواں مہینے کے آخر میں ایرا بورڈ میٹنگ میں معاملے کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے حکام نے حالیہ بلدیاتی اور ضمنی الیکشن کے دوران ووٹر لسٹوں میں پائی جانے والی بیضابطگیوں پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں