ایف بی آر: 15 افسروں کے تبادلے‘ گریڈ 21 کی شاہ باون الزامات سے بری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم نے ایف بی آر کی گریڈ 21کی افسر شاہ باون جی ایم شاہ کو ان کے خلاف2021میں چارج شیٹ میں لگائے جانیوالے تمام الزامات سے بری کر دیا، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دریں اثناء  ایف بی آر  نے تمام افسروں  کو اپنے اثاثے طاہر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 31 اگست تک اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی جائے  ورنہ کارکردگی الاؤنس بند کر دیا جائے گا اور تادیبی کارروائی الگ سے ہو گی، ایف بی آر نے گریڈ21اور20کے15افسروں کا تبادلہ کیا ہے ،ان میں گریڈ 21کے افسر  عمران خان کو چیف کلیکٹر نارتھ اسلام آباد ،محمد صادق کو ڈی جی انفورسمینٹ لاہور ،عبدالقادر میمن کو  چیف کلیکٹر بلوچستان ،سیما رضا بخاری کو پی ڈی سنگل ونڈو، احمد رضا خان کو ممبر ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن