کراچی(این این آئی)سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ویب سائٹ کے بیک اینڈ سے ڈیٹا کاپی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔، معاملہ تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھجوا دیا گیاہے۔ترجمان کے مطابق کچھ کمپنیزکے ڈیٹا کو غیر قانونی طور پر کاپی کرکے ایک ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر شائع کیا گیا۔حکام کے مطابق ڈیٹا چوری ہونے کے واقعہ کے بعد حفاظتی اقدامات کر لئے گئے اور کمپنیز کے ناموں کی سرچ اور محدود معلومات عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ترجمان کے مطابق ویب سائٹ تک غیرقانونی رسائی اور ڈیٹا چوری کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور کمپنیزکی معلومات اور سسٹم کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔