قصور(نمائندہ نوائے وقت)دو روز قبل چھٹیانوالہ گاوں میں قتل ہونے والے پانچ سالہ ریحان کے قتل کا معمہ حل ، پڑوسن نے معمولی رنجش پر کرنٹ لگا کر معصول کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔دو روز قبل گاوں چٹھیانوالا سے گھر سے غائب ہونے والے پانچ سالہ بچے ریحان کی برف میں جمی نعش بر آمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے مختلف ٹیمیں تشکیل دےکر قاتل کی گرفتاری کےلئے مختلف ٹیمیں دیکر تلاش شروع کردی پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس ٹیم نے شک گزرنے پر مقتول کے گھر کے پاس ایک گھر سے رمضاناں بی بی کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزمہ نے اقرار کیا کہ اسنے بجلی کا کرنٹ دیکر معصوم ریحان کو قتل کیا اور اسکی لاش فریج میں رکھ دی اور رات کے پچھلے پہر ریحان کی لاش کھیتوں میں پھینک دی دوران تفتیش ملزمہ نے بتایا کہ چند روز قبل میری مقتول ریحان کی ماں سے تلخ کلامی ھوئی تھی جسکا مجھے رنج تھا اسی لئے غصہ میں آکر میں نے معصوم کو کرنٹ لگا کر قتل کیا ہے۔
قصور: چھٹیانوالہ گاﺅں میں قتل ہونےوالے کمسن بچے کا معمہ حل
Aug 20, 2022