چیئرمین سینٹ سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق کی ملاقات

Aug 20, 2022

 اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کشمالہ طارق کی  کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں ادارے کا کلیدی کردار رہا ہے۔،انسداد حراسیت سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خواتین کا پاکستان کی سیاسی،سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کے ادارے کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور بااختیار بنایا جائے۔

مزیدخبریں