فلوریڈا (نیٹ نیوز)امریکی خاتون نے اپنے بالوں کی لٹیں 110 فٹ تک بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبی لٹوں کا عالمی ریکارڈ 2009ء میں اپنے نام کیا تھا جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔ لیکن اب ان کے مطابق ان کے بالوں کی لمبائی 110 فت تک بڑھ چکی ہے۔ جبکہ ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔
امریکی خاتون کا 110 فٹ لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ
Aug 20, 2022