پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اداروں کا احترام کےا :رائے شاہجہان 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر رائے شاہجہان بھٹی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں رانا اکرم ناز، منیر قمر واہگہ، محمود اختر ، کاشف گیلانی، سید اطہر حسین شاہ و دیگر رہنما ﺅں نے شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی صورتحال، نئی ممبر سازی اور دیگر پارٹی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور پی پی 139 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس موقع پر خطاب کرتے رائے شاہجہان بھٹی اور حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط مربوط اور مزید فعال بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا، پیپلز پارٹی وفا ق کی علامت جماعت ہے جو تمام صوبوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غریب عوام کو زندگی کی بنیادی ضرورتوں اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے کردار ادا کررہی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اداروں کا احترام کرنے کے ساتھ انکی آزادی و خود مختاری کی بات کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن