شیخوپورہ: پولےس بغےر ہےلمٹ موٹرسائےکل سوارں کےخلاف کارروائی سے گریزاں

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،سیف الرحمن سیفی ) شیخوپورہ میں موٹرسائیکل کے حادثات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ کمسن بغیر لائسنس موٹرسائیکل سوار ہے جبکہ 99 فیصد لوگ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلا رہے ہیں حادثات میں اکثر نوجوان ہیڈ انجری کا شکار ہو تے ہیں دوسری طرف ٹریفک پولیس بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی اکثر موٹرسائیکل سواروںنے موٹرسائیکل پر منو دودھ کے ڈرم لادے ہوتے ہیں اسی طرح موٹرسائیکل پر 3 سے 4 افراد کو بٹھایا جا تا ہے ایک سروے میں انجمن شہریاں کے صدر چوہدری طاہر منہاس نے بتایا کہ سکولوں میں بچوں کو چھوڑنے کیلئے جانے والے افراد نے موٹرسائیکلوں پر 4 سے 5 بچے سوار کرتے ہیں اور خدانخواستہ حادثے کی صورت میں بچے اپاہج ہو جاتے ہیں انہوں نے ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ موٹرسائیکل سوار افراد کو ہیلمٹ کی پابندی کرائی جائے اور بغیر لائسنس کے موٹرسائیکل رکشہ چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن