تعلیمی شعبے کی ترقی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ضیغم قدیر 

اسلام آباد (نا مہ نگار)پاکستان میں تعلیمی شعبے کی ترقی تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہمارے چیلنجز اس قدر بھی مشکل نہیں کہ مایوسی کی طرف مائل ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیغم قدیر جنجوعہ نے قومی تعلیمی کانفرنس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں نیجن  اساتذہ سے دو تین دہائیاں قبل مستقبل کو درپیش تعلیمی مسائل بتائے آج ان کی باتیں سچ ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے پاکستان ایجوکیشن فانڈیشن کے بانیان و عہدیداران کو مبارکباد کے ساتھ پیشکش بھی کی کہ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کو اس تین روزہ اجلاس کی سفارشات بھی بھیجیں۔ ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ چیئرمین پی ای ایف نے تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرکے اس کی منظورہ لی اور بانی وسرپرست اعلی ڈا کٹر شوکت علی صدیقی نے ملک بھر سے آئے ہوئے فانڈیشن کے مستقبل اراکین و عہدیداران کو خوش آمدید کہا۔ نماز جمعہ کے بعد میزبان صوبائی کنوینئر مقبول حسین ڈار نے تمام مہمانوں کو فیصل مسجد ، دامن کوہ اور سید پور گاں کی سیر بھی کروائی ۔

ای پیپر دی نیشن