اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم نے ایف بی آر کی گریڈ 21کی افسر شاہ باون جی ایم شاہ کو ان کے خلاف2021میں چارج شیٹ میں لگائے جانیوالے تمام الزامات سے بری کر دیا ،ایف بی ار نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،دریں اثنا ایف بی آر نے تمام افسروں کو اپنے اثاثے طاہر کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ 31 اگست تک اثاثوں کی تفصیل جمع کرائی جائے ورنہ کارکردگی الاونس بند کر دیا جائے گا اور تادیبی کاوورئی الگ سے ہو گی ،ایف بی آر نے گریڈ21اور20کے15افسروں کا تبادلہ کیا ہے ،ان میں گریڈ 21کے افسر عمران خان کو چیف کلیکٹر نارتھ اسلام آباد ،محمد صادق کو ڈی جی انفوسمینٹ لاہور ،عبدالقادر میمن کو چیف کلیکٹر بلوچستان ،سیما رضا بخاری کو پی ڈی سنگل ونڈو ،احمد رضا کان کو ممبر ایف بی آر مقرر کیا گیا ہے ۔