جج نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کو معطل کر دیا ،ملائیکہ بخاری 

Aug 20, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملائیکہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جج نے جسمانی ریمانڈ کو معطل کر دیا ہے،پاکستان کے قانون میں کہاں لکھا کہ پاکستان کے شہری کو گرفتار کر کے سابق وزیر اعظم کے بارے میں پوچھے،شہباز گل کے ساتھ جوہو رہا ہے وہ سیاسی تاریخ رقم کی جارہی ہے،پولیس کو گلو بٹ بنا کر شہریوں کے خلاف نہ استعمال کیا جائے،آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،پولیس کا کام عوام کو انصاف دینا ہے،عمران خان کی سربراہی میں ہم نے پولیس کو بہتر بنانے کی کوشش کی،شہباز گل کے طرز گفتگو پر اعتراض ہو سکتا ہے لیکن ابھی وہ مشکل میں ہیں،نواز شریف 50 روپے کے اشٹام پیپر پر ملک سے باہر نکل گئے،شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس بتا رہی ہیں کہ وہ سہی نہیں ہیں،شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں