شہباز شبیر کو میڈیکل بورڈ نے طبی طور پر صحت مند قرار دیا،وفاقی پولیس 

Aug 20, 2022

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے کہا کہ ملزم شہباز شبیر کو میڈیکل بورڈ نے طبی طور پر صحت مند قرار دے دیا ہے لیکن ملزم شہباز شبیر حیلے بہانوں سے خود کو بیمار ظاہر کر رہے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تمام تر امور قانون کے مطابق مکمل کر رہی ہے بیماری کا بہانہ کرکے ملزم شہباز شبیر تفتیش میں رکاوٹ پیدا کرنا چاہتے ہیں حیلے بہانوں سے قانون کا راستہ نہیں روکا جاسکتا ایس آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن فرحت عباس کاظمی کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم پیر کے روز انہیں جسمانی ریمانڈ پر تحویل میں لینے کے لئے اپنے لیگل ماہرین سے مشاورت میں بھی مصروف ہے جمعہ کے روزشہباز گل کو پمس سے پولیس نے جسمانی ریمانڈ کیلئے تحویل میں لیا تو ان کے مشکل سے سانس لینے کی ویڈیو اور پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی کوششوں سے انہیں دوبارہ پمس ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں پولیس نے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔

مزیدخبریں