چیئرمین سینٹ سے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کشمالہ طارق کی ملاقات

Aug 20, 2022

 اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کشمالہ طارق کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات۔ چیئرمین سینیٹ نے کشمالہ طارق کی بطور وفاق محتسب برائے انسداد حراسیت کی کارکردگی کو سراہا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے میں ادارے کا کلیدی کردار رہا ہے،انسداد حراسیت سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ خواتین کا پاکستان کی سیاسی،سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت کے ادارے کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور بااختیار بنایا جائے۔  کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کے لئے خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ چیئرمین سینیٹ خواتین کو محفوظ اور آزاد ماحول فراہم کرنا ان کا بنیاد ی حق ہے تاکہ وہ قومی خدمات احسن طرح سے انجام دے سکیں۔ چیئرمین سینیٹ معاشرے کی ترقی کا انحصار سستے اور فوری انصاف کی فراہمی پر منحصر ہے۔  کشمالہ طارق اپنے تجربے اور ذہانت کی بنیاد پر خواتین کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کشمالہ طارق نے کہا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ اور باختیار بنانے کے لئے پارلیمنٹ ہاس میں موثر قانون سازی کی گئی ہے۔ خواتین ہر شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کوفاقی محتسب برائے انسداد حراسیت نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں سالانہ رپورٹ پیش کی۔

مزیدخبریں