اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل کو آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کو گندی ایکٹنگ کا آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے۔ اپنے بیان میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ دوسروں کی بیماری پر تماشے لگانے والا آج خود تماشے کر رہا ہے، شہباز گل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑا رہا ہے۔طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اصلی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، ایکٹنگ نہ کریں جیل جائیں، اصل ڈاکٹرز کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ وہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کر رہا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں۔