راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور انکے حقوق کا تحفظ میری سیاست کا محور ہے، اپنی تمام سیاسی مصروفیات کے باوجود اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں آنے دی اور پی پی 17میں جاری تمام سکیموں پر دوبارہ کام شروع کر دیا گیا ہے اور انکی ذاتی طور پر نگرانی کریں گییہ بات انہوں نے اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ عمائدین علاقہ اور پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران اور کارکنان نے بھی شرکت کی فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پورا پاکستان پی ٹی آئی کا حلقہ ہے، عمران خان نے سیاسی جمود کو توڑا ہے اور عوام میں اپنے حقوق کے حصول کا جذبہ بیدار کیا ہے تاکہ ملک میں حقیقی آزادی آ سکے اور قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب شرمندہ تعبیر ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی 17 میرا گھر ہے اور اپنے حلقہ کے ایک ایک مسئلہ سے آگاہ ہوں، عمران خان کے ادنی سپاہی کی حیثیت سے میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے اور حالات جیسے بھی ہوں عوام کی خدمت اور عوام کی عزت و وقار کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا۔
عوام کی خدمت، حقوق کا تحفظ میری سیاست کا محور ہے، فیاض الحسن چوہان
Aug 20, 2022