عبدالکریم ڈی آئی جی ٹریفک‘ کیپٹن (ر) حماد ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات 

Aug 20, 2022


لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے 5 اعلیٰ پولیس افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب عبدالکریم کو ڈی آئی جی ٹریفک‘ ڈی آئی جی لیگل کامران عادل کو ڈی آئی جی ٹریننگ‘ سید خرم علی کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون‘ شارق کمال صدیقی کو ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ‘ ایس ایس پی آپریشنز سی ٹی  ڈی لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں