اسلام آباد(نا مہ نگار) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر میاں نواز شریف نے کہا کہ 2018کا پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم تھا، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی ملکی عوام نے بھاری قیمت چکائی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کو ملک معاشی طور پر سنگین بحرانوں میں گھیرا ہوا ملا، وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا۔
پ2018 ء کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم تھا‘ نواز شریف‘ زاہد درانی سے ملاقات
Aug 20, 2022