صدر نے 128 وکلاء کو لاء افسر تعینات‘ 18 1کو سبکدوش کرنے کی منظوری دیدی

Aug 20, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ این این آئی) صدر مملکت نے  128 وکلاء کی بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تعیناتی کی منظوری‘  118 ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل  اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو خدمات سے سبکدوش کرنے کی منظوری دے دی۔ چوہدری عامر رحمن کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل IV، اسلام آباد  سے ایڈیشنل اٹارنی جنرلI ، اسلام آباد ٹرانسفر کی   منظوری  دی۔ مرزا نصر احمد  کی ایڈیشنل اٹارنی جنرلI ، لاہور سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل II، لاہور ٹرانسفر کی منظوری  دی۔ وزیر ولایت علی کا بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل، گلگت بلتستان تعیناتی  کا نوٹیفکیشن   واپس  لے لیا گیا۔ صدر مملکت نے خدمات سے سبکدوشی اور تعیناتی کی  منظوری سینٹرل لا آفیسرز آرڈیننس، 1970 کے تحت دی۔

مزیدخبریں