لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شہباز گل سے کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی۔ شہباز گل صرف ڈرامے بازی کر رہا ہے۔ اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے یہ سمجھتے ہیں کہ کسی نے کوئی زیادتی کی ہے تو اس کے خلاف درخواست دیں۔ انہوں نے پمز ہسپتال یا ریڈ زون پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی ہو گی۔ عمران خان جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔