چودھری مونس الٰہی نے پی ٹی آئی میں شمولیت  کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا

Aug 20, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ میرے وزیراعظم عمران خان ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔ (ق) لیگی رہنما کا  مزید کہنا تھا کہ میرے لئے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کیلئے دل میں بہت پیار اور عزت ہے۔ آخر میں مونس الٰہی نے لکھا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں جعلی ہیں۔

مزیدخبریں