اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں کہا کہ فواد چودھری چالاک سیاستدان ہیں لیکن وہ عمران خان کی کرپشن گھما نہیں سکتے۔ ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن ہے۔ میڈیا کو بتانا چاہئے کہ عمران خان نے زمین کے بدلے پیسے کیوں واپس کئے؟۔ دریں اثناء قطری سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ پاک قطر برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پربات چیت کی گئی۔ شیخ سعود نے کہا قطر توانائی، تجارت اور بزنس سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔ وزیراعظم کے آئندہ ہفتے دورہ قطر پر بھی بات کی گئی۔ پاکستان کی معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکی ہے، تاجروں اورصنعت کاروں کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیا جارہاہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔