کراچی (نیوز رپورٹر) شہر قائد میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن گارڈن کی بڑا بورڈ بس اسٹاپ کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران کالعدم سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے سال 2002میں کالعدم سیاسی تنظیم میں شمولیت اختیارکی۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے دعوی کیا کہ ملزم نے سال 2012 میں انوبھائی پارک کے قریب چار لڑکوں پر فائرنگ کی تھی، جس میں تین افرادجاں بحق ہوئے تھے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے دیگر قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن کی کارروائی،کالعدم سیاسی تنظیم کامبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
Aug 20, 2022