سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ  قرار دیا جائے، علی زیدی

Aug 20, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں صدر تحریک انصاف سندھ علی زیدی نے لکھا کہ مسلسل 3 روز سے جاری بارش نے سندھ میں تباہی مچا دی ہے اورصوبائی حکومت کا نام و نشان نہیں۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں علی زیدی لکھتے ہیں کہ سندھ کو فوری طور پر آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے، میں پنجاب اور کے پی کے کے سی ایمز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے پی ڈی ایم کو سندھ اور بلوچستان میں تعینات کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو صوبائی حکومت سے کوئی امید نہیں ہیں اس لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے فوج کو متحرک کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں