لاہور (خصوصی نامہ نگار)تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین پیر محمد ضیاءالحق نقشبندی اور پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرپنجاب کی اپیل پر تمام مسالک کے علماءومشائخ ،ذاکرین مجالس و محافل نے گزشتہ روز”یوم پولیو “کے طور پر منایا اورخطبات میں بھرپور پولیو مہم کی حمایت کی گی۔اس موقع پر قراردادیں منظور کی گی۔ مساجد کے باہر پولیو مہم کے حق میں پلے کارڈ اوربینرزآویزاں کئے گے جبکہ پولیو مہم کو مزید تیز کرنے کیلئے نمازیوں کے ساتھ ملکر دستخطی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔