لاہور(نامہ نگار)جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب و پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اپنی بھر پور صلاحیت کا عملی مظاہرہ کریں۔جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کو صاف پانی،خوراک اور ادویات کی ہنگامی فراہمی یقینی بنائی جائے اورجنوبی پنجاب کے متاثرہ علاقوں کا دیگر صوبوں سے زمینی رابطہ فوری بحال کرایا جائے۔ متاثرین سیلاب کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے سول و فوجی ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جائیں نیزالیکٹرانک میڈیا متاثرہ علاقوں کی صحیح صورتحال کیلئے اپنی ٹیمیں وہاں بھجوائے۔ متاثرین کے جانی و مالی نقصانات کا حقیقت پسندانہ تخمینہ لگوا یا جائے۔ ڈونر تنظیمیں اور مخیر حضرات آگے آئیں۔تمام سیاسی جماعتیں متاثرین سیلاب کی امداد کیلئے میثاق انسانیت کریں۔
سیلاب متاثرہ جنوبی پنجاب اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے:حسن مرتضیٰ
Aug 20, 2022