لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میں ناروے کے سفیر پر البرٹ الاساس نے الحمراءکا دورہ کیا۔الحمراءمیں انکا پرجوش استقبال کیا گیا۔ البرٹ الاساس نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءفرحت جبیں سے ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں کے درمیان باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔ ادب و ثقافتی کا تبادلہ خیال کیا گیا۔فرحت جبیں نے البرٹ الاساس کو الحمراءکی اغراض ومقاصد، کارکردگی وخدمات کیلئے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ الحمراءپاکستان کی عظیم و شان قدیم تہذیبی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کر رہا ہے۔ الحمراءکے پروگرام جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کے کونے کونے میں دیکھے جا رہے ہیں۔فرحت جبیں نے کہا کہ دوطرفہ سطح پر ادبی وثقافتی میدان میں مل کر کام کرنے کیلئے پ±رعزم ہیں۔ نارویجن سفیر نے الحمراءکی کارکردگی دیکھ کر اسکی خدمات کو سراہا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءفرحت جبیں نے ناروے کے سفیر کو سوونیئر پیش کیا۔ واضح رہے الحمراءآرٹس کونسل ادب وثقافت کے میدان میں اعلی خدمات کی بدولت دنیا میں پاکستانی اقدار کی بھرپور نمائندگی کر رہی ہے،جس کے پیش نظر پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیر الحمراءکا دورہ کرتے ہیں،جو اس ادارے کیلئے کسی اعزاز سے کم نہ ہے۔ الحمراءکی کاوشوں کے باعث پاکستان کی ثقافتی اقدار کو دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔
الحمراءپاکستانی ادب و ثقافتی اقدار کی بھرپور نمائندگی کر رہی ہے:فرحت جبیں
Aug 20, 2022