ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہوگی: سرفراز احمد

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت 28 اگست کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں بلاک بسٹر مینز ایشیا کپ 2022 کے مقابلے میں ایک دوسرے سے مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد کا خیال ہے کہ اگلے ہفتے دبئی میں جب دونوں فریقین کے درمیان مقابلہ ہو گا تو مین ان گرین کو بھارت کے خلاف برتری حاصل ہوگی۔بھارت نے گزشتہ چند مہینوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن پاکستان متحدہ عرب امارات کے حالات کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔ کسی بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارا پہلا میچ بھارت کیخلاف ہے۔یقینا ہمارے حوصلے بلند ہوں گے کیونکہ جب ہم آخری بار ایک دوسرے کیخلاف کھیلے تھے تو اسی مقام پر پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی۔پاکستان کنڈیشن کو اچھی طرح جانتا ہے کیونکہ ہم یہاں پی ایس ایل اور کئی ہوم سیریز بھی کھیل چکے ہیں۔ بھارت نے یہاں آئی پی ایل میں کھیلا ہے لیکن انہیں ان حالات میں کھیلنے کا اتنا تجربہ نہیں ہے۔پاکستان کیلئے شاہین شاہ آفریدی کا فٹ ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ بھارت کی موجودہ ٹیم کو دیکھیں تو وہ اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ لیکن ہماری ٹیم خاص طور پر مختصر ترین فارمیٹ میں اچھا کھیل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن